مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب کے حق کے لیے ہندو انتہاپسندوں کے سامنے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرنے والی طالبہ مسکان خان کو مختلف تنظیموں نے اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جرات و بہادری کے علامت قرار دی گئی طالبہ مسکان خان کو تامل ناڈو کی تنظیم نے فاطمہ شیخ ایوارڈ اور جھارکھنڈ کی سماجی تنظیم ابرار فاؤنڈیشن نے ایوارڈ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرناٹک کے علاقے مانڈیا کے کالج کی طالبہ مسکان خان نے ہندو انتہاپسند وں کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر اللّٰہ اکبر کے نعرے لگائے تھے اور حجاب پہننے کو اپنا حق قراردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ